پشاور بس پروجیکٹ کی لاگت  71 ارب روپے تک پہنچ گئی

172

پشاور(صباح نیوز)پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے)نے کہا ہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)کی لاگت 71ارب
روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایڈیشل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش کی زیر صدارت 21اگست کو پیش رفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں بی آر ٹی کی لاگت میں اضافہ اور پی سی ون پر نظر ثانی کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔اجلاس کے حوالے سے موصول دستاویزات کے مطابق پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد عذیر نے شرکا کو آگاہ کیا تھا کہ بی آر ٹی کی لاگت میں 3 ارب کا اضافہ ہوگیا ہے اور پی سی ون پر نظر ثانی ناگزیر ہوگئی ہے۔