لاہور (جسارت نیوز) پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر ہاکی فیڈریشن کے تحت ایک نمائشی میچ کا انعقا د کیاگیااور ٹیموں کے نام شہداء کے ناموں سے منسوب کیے گئے۔ میجر شبیر شریف الیون اور میجر طفیل محمد الیون نے نمائشی میچ میں حصہ لیا۔ جس میں میجرشبیر الیون نے 3-1سے فتح حاصل کرلی۔ میچ کا انعقا دلاہور اسٹیڈیم میں کیاگیا۔ میجر طفیل محمد الیون کی جانب سے اویس نے اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول اسکور کیا۔ جب کہ میجر شبیر شریف الیون کی جانب سے مبشر علی،احمد ندیم اورعمیر ستار نے ایک ،ایک گول اسکورکیا۔ اس موقع پر صدر ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر مہمان خصوصی تھے۔ جب کہ سیکرٹری جنرل محمد آصف باجوہ بھی اس موقع پر شریک رہے۔