نیویارک (جسارت نیوز) برابرٹ فاراح اور ان کے ہم وطن جان اسباسٹین پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ کولمبین جوڑی اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں جمی مرے اور نیل سکپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ جمعہ کو امریکا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برابرٹ فاراح اور ان کے ہم وطن جان اسباسٹین پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ کولمبین جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمی مرے اور نیل سکپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کی کامیابی کا اسکور 7-6(7-5) اور 7-6 (10-8) تھا۔ رابرٹ فاراح اور انکے ہم وطن جان اسباسٹین کا فائنل میں مقابلہ ہسپانوی ٹینس اسٹار مارشل گرانولرز اور انکے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراسیو زیبالوس سے ہو گا۔