شاہ محمود قریشی کا یورپی  دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

311

لاہور (نمائندہ جسارت ) سابق پاکستانی کرکٹر عبد القادر انتقال کر گئے۔ سابق جادوگر اسپنر کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی وہ وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر
اور جادوگر اسپنر کے طور پر مشہور عبد القادر انتقال کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد القادر کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی انتقال کر گئے۔عبد القادر کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ عبد القادر نے بتایا کہ انہیں دل میں تکلیف محسوس ہو رہی ہے جس کے بعد انہیں فوری لاہور کے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم عبد القادر کو جب تک ہسپتال پہنچایا گیا تب تک وہ اس جہاں فانی سے کوچ کر چکے تھے۔ عبد القادر کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین لیگ اسپنر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ عبد القادر وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔
عبدالقادر کا انتقال