راجا پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

142

اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجا پرویز اشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجا پرویز اشرف ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔