راولپنڈی، کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 15 ستمبر کو اہل قلم کانفرنس ہوگی

250

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) علمی، ادبی اور سماجی تنظیم خوشبو کے صدر ملک محمد اعظم نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 15 ستمبر کو اہل قلم کانفرنس ہوگی۔ جس کا موضوع مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور اہل قلم کی ذمے داریاں ہے۔ اہل قلم کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر ممتاز دانشور، کالم نگار اور ادیب اظہار خیال کریںگے جبکہ شعرا اپنا کلام پیش کریں گے۔