لاڑکانہ ،آبادگاروں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاج

126

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) قنبر شہدادکوٹ کے علاقے کچی پل کے آبادگاروں نے زرعی پانی کی قلت کیخلاف پاک کتاب اٹھاکر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر مختلف گاؤں کے آبادگاروں صوفی عبدالرحیم کھوسو، محمد حسن مگسی اور دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار ماہ سے مسلسل ڈوری شاخ میں زرعی پانی کی قلت ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی زمین بنجر بن چکی ہے جبکہ پینے کے پانی کی قلت کے باعث ہم زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں، متعدد بار محکمہ آبپاشی کے افسران کو شکایتیں کرچکے تاہم ان کی جانب سے مسلسل یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی پانی کی قلت کا خاتمہ کرکے فوری طور پر پانی فراہم کیا جائے۔