وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یوم دفاع کے موقع پر ؎لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کیلئے پہنچ گئے جہاں وہ شہداء کے اہلخانہ اور ایل اوسی پر تعینات فوجی جوانوں سے ملاقات کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیردفاع پرویزخٹک اور چیئر مین کشمیر کمیٹی فخر امام بھی ہمراہ ہیں۔