سراج الحق و دیگر کا ڈاکٹر مرسیؒ کے بیٹے عبداللہ مرسی کے انتقال پر اظہار افسوس

317

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، عبدالغفار عزیز، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم، پروفیسر محمد ابراہیم ، سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس، ممتاز عالم دین مولانا عبدالمالک ، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے مصرکے سابق صدر ڈاکٹر محمد مرسی مرحوم کے جواں سال بیٹے عبداللہ مرسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جامع مسجد منصورہ میں عبداللہ مرسی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرائی ۔