چیف جسٹس کی ہدایت پرماڈل کورٹس عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پر ماڈل کورٹس کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں عملدرآمد اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، صدارت ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای سی سہیل ناصرنے کی۔ اجلاس میں رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ، رکن ایم آئی ٹی اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں گواہوں کی عدم پیشی ، مستقل پراسیکیوٹرز کی عدم دستیابی، ڈاکٹروں کی بطور گواہ عدم پیشی اور میڈیکل رپورٹس کی پیشی میں تاخیر ،ملزمان کی جیلوں سے عدم پیشی ، کیمیکل رپورٹس میں تاخیر کا جائزہ لیا گیا، آئی جی جیل نے یکم اپریل سے 30 اگست 2019 ء تک پیش نہ کیے جانے والے قیدیوں سے متعلق آگاہ کیا۔علاوہ ازیںملیر ماڈل کورٹ نے 9 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پرمجرم نجم الدین کو سزائے موت سنادی۔ مجرم نجم الدین کیخلاف 2018 ء تھانہ بن قاسم میں قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیا گیا تھا۔