نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) قاضی احمد کے کچے میں واقعہ ترچھی جنگلات میں محکمہ فاریسٹ کے اہلکاروں کو درختوں کے بیج لگانے سے روک دیا اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے گارڈ فرحت شاہ نے قاضی احمدتھانے میں 22افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں امام علی رند، شاہ نواز ملاح، عبدالعلیم مہر، محمد لائق مہر، نذر شاہ سیمت دیگر شامل ہیں۔ محکمہ جنگلات کے گارڈ فرحت شاہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ کے افراد ترچھی جنگل میں ببول کے بیچ لگانے کے سلسلے میں گاؤں صالح شاہ میں پہنچے تھے کہ مسلح افراد نے ہم پر تشدد کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہمیں وہاں سے بھگا دیا۔ تاہم اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ ضلع بے نظیر آباد میں کچے کے علاقے میں محکمہ جنگلات کی سیکڑوں ایکڑ زمین پر بااثر افراد کا قبضہ ہے۔