لاڑکانہ انٹر کے سالانہ نتائج کا اعلان طلبہ بازی لے گئے

230

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، میڈیکل گروپ میں طلبہ و طالبات کے درمیان کڑا مقابلا رہا جبکہ انجینئرنگ گروپ کی دوڑ میں لڑکے لڑکیوں سے آگے رہے، کامرس اور ہیومنٹیز گروپ میں طالبات کی برتری۔ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے کنٹرولر فخرالدین بابر ابڑو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بارہویں جماعت کے میڈیکل گروپ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے سلمان شیخ اور گرلز ڈگری کالج کی نتاشا ابڑو 977 مارکس کے ساتھ مشترکہ پہلی پوزیشن، کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے عبداللہ گل اور گرلز ڈگری کالج کی دعا شیخ اور رخسار عباسی 976 مارکس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ککڑ کے عدنان سومرو اور زیبسٹ اسکول کی مسکان لغاری 975 مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر پائیں، دوسری جانب انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے جاوید چنا 980 مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہے ڈگری کالج لاڑکانہ کے جنید بلوچ 979 مارکس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے اور ڈگری کالج کندھ کوٹ کے اکبر سلیم اعوان 978 مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر پائے۔ کامرس گروپ میں شاہ لطیف کالج شکارپور کی زوہا ھکڑو نے 953 مارکس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ،کامرس کالج لاڑکانہ کے نعمان عباسی نے 952 مارکس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہ لطیف کالج شکارپور کے فیضان احمد 951 مارکس لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔ ہومیونیٹی گروپ میں گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی ثمرین 932 مارکس لے کر پہلی پوزیشن پر رہیں ۔گرلز ڈگری کالج لاڑکانہ کی طالبہ مرک میمن نے 930 مارکس لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔خان پور کے محمد میاں 922 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرسکے میڈیکل گروپ میں 21 ہزار 380 طلبا و طالبات نے حصہ لیا، 2 ہزار 408 طلبا و طالبات نے A1 گریڈ حاصل کیا، انجینئرنگ گروپ میں 13 ہزار 711 طلبا و طالبات نے حصہ لیا، 1 ہزار 303 طلبا و طالبات نے A1 گریڈ حاصل کیا جبکہ کامرس گروپ میں 480 طلبا و طالبات نے حصہ لیا، 22 طلبا و طالبات نے A1 گریڈ حاصل کیا اور ہیومیونیٹی گروپ میں 2 ہزار 461 طلباو طالبات میں سے کوئی بھی A1 گریڈ حاصل نہ کرسکا، 11 طلبا و طالبات A گریڈ تک پہنچ سکے۔