ڈی آئی جی لاڑکانہ نے رینج میں مختلف واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

137

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے رینج میں مختلف واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے شکارپور ضلع کے شہر مدیجی کے گاؤں پنہور پلیجانی میں شوہر اور دیور کے ہاتھوں دودھ پھینک کر زخمی کرنے والی خاتون وسیمہ پنہور کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کو ہدایت کی کہ انچارج کمپلین سیل ڈی آئی جی آفیس کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی نے جیکب آباد کے شہر ٹھل کے گاؤں امام بخش گورشانی میں ملزم طاہر علی کی جانب سے اپنی بیوی ہار زادی کا گلہ دباکر تشدد کرکے قتل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ ضلع کشمور کے شہر تنگوانی کے قریب سیاہ کاری کے جھگڑے میں چولیانی برادری کے دو افراد کے قتل کا بھی ڈی آئی جی نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔