آصف زرداری کی ملاقات نہ کرانے پر متعلقہ جیل حکام کو نوٹس

143

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جوادعباس حسن کی عدالت نے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کووکلا ملاقات نہ کرانے کے خلاف دائر متفرق درخواستوں پراسسٹنٹ کمشنر مہرین گل،اے ایس پی عائشہ گل اورجیل سپریٹنڈنٹ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی جانب سے 2 ستمبر کو متفرق درخواستیں دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالتی اجازت کے باوجودجیل حکام کی جانب سے قانونی ٹیم کو آصف زرداری سے نہ ملنے دیاگیا،درخواستوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست بھی شامل تھی،عدالت نے مذکورہ بالاحکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
آصف زرداری /نوٹس