نیب کاراجا پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق جواب جمع

158

اسلام آباد (اے پی پی)نیب نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔نیب نے7صفحات پرمشتمل تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔عدالت کی رجسٹرار برانچ نے نیب کی کاپی وصول کر لی ہے۔ رپورٹ میں موقف ہے کہ عدالت عظمیٰ کے 30مارچ 2012ء کے فیصلے کے مطابق تمام رینٹل پاور پلانٹ غیر قانونی تھے،عدالت نے نیب کو تمام ملوث کفیل اور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیاتھا۔