لاڑکانہ، عدالت سے ملزم پولیس انسپکٹر کو 9 روز کے لیے جیل بھیجنے کے احکامات

145

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود بندر روڈ کے علاقے میں 29 اگست کو اپنے 15 سالہ بیٹے ذوالقرنین عرف ساگر سانگی کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے ملزم پولیس انسپکٹر اللہ ڈنو سانگی کو پولیس نے تھرڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزم پولیس انسپکٹر کو 9 روز کے لیے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔ ریمانڈ سے قبل ملزم پولیس انسپکٹر اللہ ڈنو سانگی عدالتی احاطے میں عجیب و غریب حرکات کرتا نظر آیا جبکہ ریمانڈ کے بعد پولیس نے ملزم پولیس انسپکٹر کو عدالتی احاطے سے گھسیٹ کر وہیل چیئر پر بٹھاتے ہوئے پولیس گاڑی میں ڈال کر جیل منتقل کردیا۔