نوابشاہ، پاکستان نیوی میں بطور سیلر بھرتی 14 ستمبر تک جاری رہے گی

427

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمانڈر پاکستان نیوی بھرتی مرکز بینظیرآباد ظفر اقبال نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پاکستان نیوی میں بطور سیلر (C-2019) بیچ کی رجسٹریشن 14 ستمبر 2019ء تک جاری رہے گی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برانچ ڈی اے ای کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس مع 3 سالہ ڈپلومہ (آئی ٹی، الیکٹریکل، مکینیکل، الیکٹرونکس)، قد 5 فٹ 4 انچ، عمر 17 سے 22 سال، برانچ نیول پولیس کے لیے تعلیم میٹرک سائنس، آرٹس، قد 5 فٹ 7 انچ، عمر 16 سے 20 سال، برانچ میرین کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک (سائنس)، قد 5 فٹ 6 انچ، عمر 17 سے 21 سال، فیمیل اسٹیورڈ کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس، آرٹس، قد 5 فٹ، عمر 16 سے 20 سال، شیف، اسٹیورڈ کے لیے تعلیم میٹرک سائنس، آرٹس، قد 5 فٹ 4 انچ، عمر 16 سے 20 سال، میوزیشن کے لیے تعلیم میٹرک سائنس، آرٹس، قد 5 فٹ 7 انچ، عمر 16 سے 20 سال، ڈرائیور کے لیے تعلیم میٹرک پاس اور ڈرائیونگ لائسنس، قد 5 فٹ 4 انچ، عمر 18 سے 24 سال، فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر کے لیے تعلیم میٹرک سائنس، آرٹس، قد 5 فٹ ساڑھے 6 انچ، عمر 16 سے 20 سال اور برانچ خاکروب کے لیے تعلیم مڈل پاس، قد 5 فٹ 4 انچ، عمر 17 سے 21 سال ہو۔ تمام خواہشمند حضرات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے لیے پاک نیوی کے قریبی دفتر تشریف لائیں یا آن لائن رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk وزٹ کریں یا مزید معلومات کے لیے فون نمبر 02449370123 یا 03337022483 پر رابطہ کریں۔ جبکہ سندھ کے ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں کے لیے مارکس میں 15 فیصد اور عمر میں ایک سال کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔