عدالت عالیہ نے سیکرٹری قانون شارق احمدکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹکے 2رکنی بینچ کے روبرو سرکاری وکلاء اور پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کے تھری بیسک الاوئنس سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل کا موقف تھا کہ دیگر عدالتی عملے کو تھری بیسک الاوئنس دیا جارہا ہے ان کے موکلین کو نہیں دیا جا رہا۔ سیکرٹری قانون شارق احمد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔