لاہور آنے والی پرواز میں مسافر دم توڑ گیا

507
Passenger plane

دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیر لائن کی پرواز میں مسافر حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگیا۔

غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز لاہور آرہی تھی کہ اس دوران مسافر محمد حسین کی اچانک موت واقع ہوگئی، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے بتایا کہ طیارے میں ایک شخص  زندگی کی بازی ہار گیا ہے لہذا ایمبولینس کا انتظام کیا جائے۔

سول ایوی ایشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر ایمبولینس کا بندوبست کیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ۔