راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جزل آصف غفور آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کے دوران یوم دفاع کے حوالے سے تقریبات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ بھی پاکستان میں موجود ہیں، وزرائے خارجہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔
سیاسی مبصریں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شيخ عبداللہ بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان دراصل مسئلہ کشمیر کے تناظر میں ہے۔
مبصرین کو یقین ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے سامنے ماضی کی نسبت اس مرتبہ مسئلہ کشمیر زیادہ بہتر انداز میں اٹھا سکا ہے جس کی وجہ سے سفارتی محاذ میں اسے مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں جبکہ بھارت کو ایک کے بعد دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔