کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

349

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور خاتون سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد اڑادیا، مارے جانے والوں میں خاتون خود کش حملہ آور بھی شامل ہے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کا آپریشن 5 گھنٹے تک جاری رہا، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔