امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں

303

امریکا نے ایران پر پابندیوں  کے سلسلے کو  طول دیتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایرانی خلائی ایجنسی کے ساتھ ساتھ ایسی ایرانی تحقیقی تنظیموں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں جن پر بیلسٹک میزائل بنانے کا الزام لگایا جاتا ہے، ایرانی خلائی ایجنسی ملکی سطح پر ایک سول ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کے تحت ان اداروں کے ساتھ تعاون کرنے والے کسی بھی فرد کو اب مجرم قرار دے دیا جائے گا۔نئی امریکی پابندیوں کا اعلان واشنگٹن میں دفترخارجہ اور خزانہ نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔