قومی مفاد میں کسی بھی کھلاڑی کو نظرانداز نہیں کیاجائے گا،منیجر ہاکی ٹیم

278

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کیمنیجر و ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید نے کہا ہے کہ قومی فزیکل فٹنس و تربیتی کیمپ میں سینئر کھلاڑیوں کی شمولیت کا فیصلہ قومی سللیکشن کمیٹی کی مشاورت سے لیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے. ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید نے کہا کہ نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانگ ٹرم پالیسی کا حصہ ہے جس کو قومی سلیکشن کمیٹی براہ راست مانیٹر کرے گی. انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں کسی بھی باصلاحیت کھلاڑی کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا.چیف سلیکٹر منظور جونیئر کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا.قومی فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ میں شامل تمام کھلاڑی قومی اثاثہ ہیں. شامل کئے گئے سینئر کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہوگا۔مینجر و ہیڈ کوچ قومی سینئر ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید نے کہا کہ ٹیم کا حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر منظور جونیئر کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی. انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہٰن جسکو بہتر بنانے کے لئے سپورٹس ٹرینر اور دیگر ماہرین کی مدد لی جارہی ہے.ایک سوال کے جواب میں اولمپین خواجہ جنید نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے. سلیکشن کمیٹی نے لانگ ٹرم پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ میں ٹیلنٹ کی سلیکشن کی . بہتر نتائج کے لئے کھلاڑیوں کا ردوبدل2024 اولمپک تاک جاری رہے گا اور صرف باصلاحیت اوراہل کھلاڑی ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے. اولمپین خواجہ جنید نے کہا کہ تمام اقدامات چیف سلیکٹر منظور جونئیر کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی ، ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی باہمی مشاورت سے لئے جارہے ہیں.