لاڑکانہ ،منشیات کا جرم ثابت نہ ہونے پر دو ملزمان بری کردیے گئے

197

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کی عدالت نے قتل اور منشیات کا جرم ثابت نہ ہونے پر دو ملزمان کو برے کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن و ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج شیام لال کی عدالت میں سال 2015ء میں تھانہ ماہوٹہ کی حدود میں قتل ہونے والے دو مقتول بھائیوں لیاقت شر اور پنہل شر کے مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم علی مدد شر کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیے جبکہ اسے مقدمے میں بری ہونے والے علی مدد شر کے چار بیٹے گل حسن، عبدالجبار، غلام الدین اور محمد عثمان شر روپوش ہیں۔ دوسری جانب فرسٹ ایڈیشنل سیشن و ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں تین ماہ قبل تھانہ رحمت پور پر درج ہونے والے منشیات مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے کیس میں نامزد بلاول تونیو کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ بلاول تونیو پر 3 کلو چرس رکھنے کا مقدمہ رحمت پور تھانہ پر تین ماہ قبل درج کیا گیا تھا۔