راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک جوانانِ پاکستان محمد عبداللہ حمید گل نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے کشمیر کی سنگین صورتِ حال پر گفتگو کی اور کہا کہ علما نے ہمیشہ عوام میں جہاد کی روح پھونک کر اہم کردار ادا کیاہے ۔ سراج الحق
نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی حالات کا شکار اور حالت جنگ میں بھی ہے ان حالات میں علما و مشائخ ہی ملک و قوم کویکجا رکھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر عبداللہ گل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ٹوئٹ اور مذمتوں سے کشمیر آزاد نہیں ہو گا بلکہ وزیر اعظم پاکستان کو بھارت سے مقبوضہ کشمیر چھڑانے کے لیے اعلانِ جہاد اور بہادر شاہ ظفر کے بجائے ٹیپو سلطان کا راستہ اختیار کرنا ہوگا تا کہ کشمیر فتح ہو سکے۔
عبداللہ گل ملاقات