سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے لوگوں کے 2سو ارب سے زاید کے قرضے معاف کرنے کے خلاف جلد تحریک پارلیمنٹ میں لائیں گے یہ دنیا کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے اور اس میں جن لوگوں کے قرضے معاف کیے گئے ہیں ان میں سے کئی پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہیں اور ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میںکیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت ہم سب کو لے ڈوبے گی اس کے پاس کشمیر، پاکستان یا غریب کے لیے کوئی پالیسی نہیں ہے عمران خان کے بارے میں21 سال قبل حکیم محمد سعید اور مجید نظامی نے جو کہا تھا اب اس پر ہمیں سوچنا ہوگا اور ان کی باتوں پر جب غور کریں تو لگتا ہے مولانا فضل الرحمن عمران خان کے لیے غلط نہیں کہتے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو بیورو کریسی چلا رہی ہے پارلیمنٹ نہیں چلا رہی ہے عمران خان کا یہ کہنا سب سے بڑا بلینڈر ہے کہ آزاد کشمیر میں بھارت نے مہم جوئی کی تو پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دے گی جس شخص کو ایل او سی اور مقبوضہ و آزاد میں فرق معلوم نہیں وہ بھارت سے کہہ رہا ہے کہ مقبوضہ میں جو کرنا ہے کرو یہاں مت آنا حالانکہ اسے یہ پتانہیں ہے کہ ہمارا کلیم ہی مقبوضہ کشمیر پر ہے ۔