ایان علی کے بعد ایک اور اداکارہ منی لانڈرنگ میں ملوث قرار

884

ماڈل گرل ایان علی کے بعد ایک اور اداکارہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث قرار دے دی گئیں۔

نیب کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجی جانے والی درخواست میں خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کو ملزم قرار دیا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے ملزمہ کے خلاف کارروائی کرے۔

صوفیہ مرزا  ماضی میں بھی اغواکاری اور فراڈ میں ملوث قرار  پائی گئی تھیں اور اب ایک بار پھر انہیں منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔