حجاج کرام کو لانے والی پرواز خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی

583
فائل فوٹو

جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی۔ اڑان بھرنے سے قبل ٹیکسی کے دوران طیارے کے ٹائر رون وے پر پڑے دھاتی ٹکڑوں سے ٹکرا گئے جس سےٹائرہ پھٹ گئے۔

حجاج کرام کو واپس وطن لانے والی  پی آئی اے کی پرواز 732 جدہ ایئرپورٹ پر حادثے کا شکا ر ہوگئی ، بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ اڑان بھرنے کے لیے طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے رن وے پر پہنچا تو دھاتی ٹکڑوں سے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے، معاملے کا بروقت معلوم ہونے پر پائلٹ نے طیارے کو اڑان سے روک دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی رانگی میں 12 گھنٹے تاخیر ہوئی، تاخیر کی وجہ نامعلوم طور پر رن وے پر پڑے کسی دھاتی ٹکڑوں کے ٹائروں سے ٹکرانے کے بعد ٹائروں کا ناکارہ ہونا ہے، پی آئی اے کا انجنیئرنگ کا عملہ ٹائروں کی تبدیلی میں مصروف عمل ہے جب کہ زمینی عملے ،گراونڈ اسٹاف اور پیسنجر لینڈنگ کی جانب سے مسافروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے پرواز کی غیر متوقع تاخیر اور مسافروں کو ہونیوالی زحمت پر معذرت کی ہے