کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اس وقت ملکِ پاکستان ،عوام اور پوری امت مسلمہ خطے کے سب سے اہم مسئلے آزادی کشمیر پر حکومت کے فیصلہ کن اور اطمینان بخش اقدام کے منتظر ہیں اس بارے میں اب تک کے حکومتی اقدامات بیانات اور پا نہایت مایوس کن ہے جس سے کسی گہری سازشی منصوبہ بندی کی بوآرہی ہے ۔جماعت لیسیاسلامی اپنی اصولی پالیسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تائید میں کھڑی ہے اور عوام کو متحرک کرکے حکومت پر دبائوکیلیے مختلف پروگرامات کا انعقاد کر رہی ہے 15ستمبر کو اس سلسلے میں ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد ہوگاجس میں سینیٹر سراج الحق کے ساتھ دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ذمے داران کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن بلوچ، نائب امرا مولانا عبدالکبیر شاکر، بشیر احمد ماندائی، ڈاکٹر عطا الرحمن، زاہدا ختر بلوچ، حافظ محمد اسماعیل مینگل ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولاناعبدالحمید منصوری ، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،حافظ صفی اللہ ،مرتضیٰ خان کاکڑ ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نورالدین غلزئی، ناظم مالیات سلطان محمد محنتی ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد ، شعبہ جات کی رپورٹ ،اضلاع کے تنظیمی صورتحال کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں 15 ستمبرعوامی مارچ کی اب تک کی تیاریوں کی رپورٹ آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت وفیصلے ہوئے ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عوامی مارچ کی دعوت تمام شہریوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے اور یہ مارچ کوئٹہ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہے جہاں بھی ہم جاتے ہیں عوام جماعت اسلامی کوامیدبھری نظروں سے دیکھ رہی ہے جماعت اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے دیگر جماعتوں کو عوام نے بار بار آزما لیا مگر عوام کاکوئی مسئلہ حل ہوانہ کوئی تبدیلی آئی ہرطرف عوام مایوسی پریشانی ومشکلات کے شکار ہیں بلوچستان میں توکئی دہائیوں سے عوام مسائل کے دلدل میں پھنستے جارہے ہیں حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود ،ترقی وخوشحالی کیلیے کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھائے جماعت اسلامی پندرہ ستمبر عوامی مارچ میں صوبے کے پریشان کن صورتحال ،لوٹ مار اور حکومتی بے حسی ،احتساب سے روگردانی سے آگاہ کرتے ہوئے آئندہ کاایسالائحہ عمل دیگی جس میں عوام کے مسائل کا حل موجودہو سنیٹرسراج الحق آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔