نیویارک (جسارت نیوز) برازیلین کھلاڑی برونو سوریز اور ان کی امریکن جوڑی دار نیکول ملیشار نے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز امریکامیں میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پہلے رائونڈ میں برونو سوریز اور نیکول نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سائی چینگ پینگ اور سائی سو وائی پر مشتمل تائیوان کی جوڑی کو 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔