پی ایچ ایف کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرسیکرٹری جنزل اولمپینن محمد آصف باجوہ کی قیادت میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کیلئے نِیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ‘کشمیر آور’ منایا گیا۔ پی ایچ ایف کے حکام ، ملازمین، قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچزنے پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھ کر کشمیریوں سے محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئین آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں سے بھر پور انداز میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ تقاریر مین مقررین نے کہا کہ آج پوری قوم نے یک زبان ہوکر کشمیر یوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں اس کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی یہ پیغام دیا جائے گا کہ کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔