سکھر (نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع پولیس سکھر کے تمام فیلڈ افسران نے 12:00 تا 12:30 بجے تک اپنے اسٹاف کے ہمراہ تھانوں سے ریلی نکالی جو مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی اہم چوراہوں پر ختم ہوئی، پولیس نے مختلف چوراہوں، شاہراہوں، گلیوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوکر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ بھارت مخالف اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ ایس ایچ اوز نے عوام میں پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی تقسیم کیے اور مختلف گاڑیوں میں نصب بھی کیے۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی آفس، ایس ڈی پی او سمیت دیگر دفاتر میں موجود تمام افسران وآفس اسٹاف، ہیڈ آف برانچز نے 12:00 تا 12:30 بجے تک جمع ہو کر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے لہرائے اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے لگائے اور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔