نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت کا پیپلز میڈیکل اسپتال کا اچانک دورہ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی، مختلف وارڈوں کا دورہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار، مریضوں کی جانب سے شکایتوں کے ڈھیر۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہونے اچانک پیپلز میڈیکل اسپتال کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مختلف وارڈ کے دورے کے دوران مریضوں نے شکایت کے ڈھیر لگا دیے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اسپتال کے مختلف وارڈوں میں صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے اچانک دورے سے اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پیپلز میڈیکل کالج کے سینڈیکٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کو کالج کے مختلف امور پر بریفنگ بھی دی گئی، صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کے چیئرمین غلام قادر چانڈیو بھی تھے۔