راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج بھارت کے اندر 22پاکستان بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، مودی کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے، مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے تاریخی غلطی کی۔ کشمیری یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مودی نے سمجھا شاہد یہ قوم سوئی ہوئی ہے ہم یہاں وزیر اعظم کے ایک چھوٹی سے کال پر موجود ہیں پوری قوم اور حکومت پاک فوج کے ساتھ ہیں مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی غلطی کی جس کا نتیجہ مستقبل میں ہندوستان کو مل جائے گا۔ نازی مودی مقبوضہ کشمیر میں 90لاکھ مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ امت مسلمہ کو آج آپسی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے معصوم بچے بھوک سے نڈھال ہے کشمیری برادری آج بد ترین مشکل حالات سے دوچار ہے ۔ پاکستان کشمیریوں کی خودارادیت تک ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
شیخ رشید