نیب کا پی پی رہنما خورشید شاہ کو طلبی کا نوٹس

121

کراچی (نمائندہ جسارت ) نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کو طلب کرلیا ہے۔خورشید شاہ کو 2 ستمبر کو کرپشن الزامات میں طلب کیا گیا۔ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق وزیراوراپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کونوٹس جاری کردیا۔ خورشید شاہ کو2 ستمبر کو کرپشن الزامات میں طلب کیا گیا۔نیب ٹیم خورشید شاہ سے آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے پوچھ گچھ کرے گی۔ واضح رہے نیب نے چند روز قبل پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ پر کرپشن کے ذریعے 500ارب سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس ، بے نامی جایدادوں اور متعدد فرنٹ مینوں کی تفصیلات کا بھی ذکر کیا تھا۔ نیب کے الزامات کو سید خورشید شاہ نے مسترد کردیا تھا۔
خورشید شاہ طلب