وڈیولنک سے مقدمات کی سماعت کیلیے مستقل بینچ بنائیں گے ‘چیف جسٹس

241

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وڈیولنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کوسائلین کے لییبہترین سہولت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ میں بیٹھ کروڈیولنک کے ذریعے ایک ساتھ لاہوراورپشاوررجسٹریوں کے مقدمات سن رہے ہیں‘ وڈیولنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کے لیے مستقل بینچ بنایا جائے گا جوپورا ہفتے کیسوں کی سماعت کرے گا۔ جمعے کو ایک فوجداری مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہاکہ وڈیولنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت ایک بڑی سہولت ہے‘ اس جدید ٹیکنالوجی کے باعث لوگوں کے لیے پیسوں کی بچت کے ساتھ وکلا کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ پرنسپل سیٹ کا کیس اور کسی دوسری رجسٹری کے کیس میں ایک ساتھ پیش ہو سکیں گے‘ اس لیے وڈیو لنک کے مقدمات کی سماعت کے لیے ایک مستقل بینچ بنایا جائے گا جوپورا ہفتے مختلف رجسٹریوں کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔