کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق جماعت اسلامی کراچی کے تحت کل یکم ستمبر کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے آزادی کشمیر مارچ کے سلسلے میں لال کوٹھی اسٹاپ بالمقابل کراچی فوڈ پر قائم مرکزی کیمپ کاآج شب ساڑھے 10بجے دورہ کریں گے ، اس موقع پر سراج الحق مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔