وزیر ریلوے شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا

355

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو لال حویلی میں خطاب کے دوران مائیک سے کرنٹ لگ گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو لال حویلی میں خطاب کے دوران مائیک سے کرنٹ لگ گیا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے بہت زور کا کرنٹ لگا ہے، میں دوبارہ بات کرتا ہوں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لال حویلی میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران انہیں مائیک سے زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ حواس باختہ ہوگئے۔ کرنٹ لگنے پر شیخ رشید نے کہا کہ کرنٹ لگ گیا ہے خیر ہے، کوئی بات نہیں۔