اسلام آباد (اے پی پی)وزارت انسانی حقوق کے چائلڈ پروٹیکشن ایڈوائزی بورڈ کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ا سٹریٹ چلڈرن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور وزارت آئی سی ٹی چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2018ء کو عملی جامہ پہناتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ بنانے جا رہی ہے جس میں اسلام آبادکے ہزاروں اسٹریٹ چلڈرن کو تعلیم، صحت، خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسٹیٹیوٹ وفاقی دارالحکومت میں عارضی طور پر قائم کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے مستقل قیام کیلیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس کیلیے فنڈ ریزنگ بھی کریں گے جس میں مخیر حضرات کو سے اپیل کی جائے گی کہ وہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے حوالہ سے ہماری آگاہی مہم پہلے ہی چل رہی ہے، اس مہم کو نچلی سطح پر لے جانے کیلیے ا سکولوں، کالجوں اور دیگر عوامی مقامات پر شروع کر دیا گیا ہے ۔
شیریں مزاری