نوابشاہ : دہرے قتل کی واردات ، دادا کے ہاتھوں پوتا پوتی ذبح

193

 

نوابشاہ (رپورٹ: کاشف رضا) بی سیکشن تھانے کی حدود میں تیز دھار آلے سے دو معصوم بچے قتل ہونے والے دو معصوم بچوں کا قاتل ان کا دادا نکلا، سسر اور بہو میں ناجائز تعلقات تھے، بچوں کی لاشیں سول اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئیں، جبکہ سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ نوابشاہ کی تاریخ میں المناک واقعہ ہوس پرست 55 سالہ بھیرو نے اپنے 8 سالہ پوتے گلیو، تین سالہ پوتی چندہ کا تیز دھار چھری سے گلا کاٹ کر اپنی بہو لاڈونی کے ساتھ ناجائز تعلقات کا بھید چھپانے کے لیے ذبح کرڈالا، ملزم بھیرو نے معصوم بچوں کے قتل کو چھپانے کے لیے اور مزید راز فاش سے بچنے کے لیے اپنی بہو لاڈونی کو ٹھکانے لگانے کے لیے گلے پر چھری پھیر دی۔ بہو کی چیخ وپکار پر لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس ایس پی نوابشاہ تنویر تنیو واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مبین پڑھیار کے ساتھ پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچ گئے، فوری طور پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق حیدر آباد سے ہے، جبکہ لاڈونی کا تعلق شاہ پور چاکر سے ہے، عرصہ دار سے ملزم کا اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔ پولیس نے تھانہ بی سیکشن پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دو معصوم بچوں کے قاتل ویرو جنڈاڑو کو جوڈیشل مجسٹریٹ سجاد مگسی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پر عدالت میں دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق عورت لاڈونی کے شوہرکا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے اور وہ شاہپور چاکر میں گداگری کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے۔