کراچی (آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل نے شازیہ مری جعلی ڈگری کیس کی سماعت سے انکار کردیا، دوسرے بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس آغافیصل نے کیس کی سماعت سے انکار کردیا، دوسرے بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ جسٹس آغافیصل کراچی یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں،اس لیے جسٹس آغا فیصل کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔
شازیہ مری کیس