آصف زرداری پمز اسپتال منتقل، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

391

جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو معالجین کی رپورٹس کی روشنی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور مختلف ٹیسٹ کیے۔

 پمز اسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ سابق صدر کو کارڈیک سینٹر میں وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق ہے جس کے باعث ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی۔