حیدرآباد (جسارت نیوز) پہلی پروفیسر ڈاکٹر قاضی ٹینس ٹورنامنٹ واپڈا واٹر ونگ کالونی اسپورٹس کمپلیکس حیدرآباد میں شروع ہو گئی، جس کا افتتاح محمد خالد رحمانی، سینئر نائب صدر سندھ ٹینس ایسو سی ایشن نے کیا۔ اس موقع پر حیدر آباد ٹینس ایسو سی ایشن کے صدر، جاوید قمر حبیب، اسلم چوہان، حیدر انصاری، تیمور محمود آصف قاضی ، رئیس احمد، انس خان موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 15اور انڈر 25 کے مقابلے ہونگے جبکہ سینرز کے لئے بھی ڈبلز کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 56 کھلاڑیوں نے انٹری کرا رکھی ہے۔ڈاکٹر عمر قاضی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ۔ سعد بلوچ آرگنائزنگ سیکریٹری جبکہ شیراز ۔ ندیم بچانی ۔ آصف بچانی ممبران ہیں، پہلے روز کھیلے گئے میچز کے نتائج۔ انڈر 15سنگلز رائونڈ 1۔ میں حضیفہ لمانی ۔ اسمائیل۔ احمد علی۔اور مصطفے نے کامیابی حاصل کی جبکہ انڈر25سنگلز کے پہلے رائونڈ میں نادر باچانی بلال خان ۔ غضنفر اور صمد د اریجو فاتح رہے۔