آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

129

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور انہیں آج پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بجھوایا گیا تھا جس کے بعد سابق صدر کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
زرداری اسپتال منتقل