سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی کمال کی معطلی کیخلاف درخواست دائر

255

کراچی(آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میں مصطفی کمال کی معطلی کے خلاف درخواست دائر۔ سماجی کارکن سید محمد اقبال کاظمی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی ہے۔مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں۔مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے اگلے روز ہی معطل کر دیا گیا۔ مئیر کراچی کو اگر مصطفی کمال سے شکایت تھی تو ضابطے کے تحت پہلے شوکاز نوٹس دیا جاتا شوکاز نوٹس کے بغیر معطلی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں مئیر کراچی وسیم اختر، مصطفی کمال اور سیکرٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج بنانے کے 24 گھنٹے بعد ہی معطل کردیا تھا جبکہ مصطفیٰ کمال۔نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ 3 ماہ میں شہر کا کچرا صاف کردیں گے۔
معطلی کے خلاف درخواست