بلاول زرداری نے چیئرمین نیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

242

کراچی(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نامکمل پشاور بی آر ٹی منصوبے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہنگی ترین بس سروس ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی، جب بات پی ٹی آئی کی بڑی کرپشن کی ہو تو نیب نہ سنتا ہے، نہ دیکھتا ہے اور نہ کچھ بولتا ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے چیئرمین نیب سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیئرمین نیب کو پی ٹی آئی کی کرپشن کی تحقیقات کرنے پر اپنی ویڈیو ریلیز ہونے کا ڈر ہے تو انہیں چاہیے کہ استعفا دیدیں۔
بلاول زرداری