کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی طرف سے ٹھٹھہ کے گورنمنٹ پرائمری ماڈل اسکول کانتی مورگاؤں میں ایک میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔5گھنٹے تک جاری کیمپ میںطبی ماہرین کی ٹیم نے قریباً 700 مریضوں کا معائنہ کیا جس میں ستر فی صد خواتین و بچے شامل تھے۔ مریضوں میں 25 ہزار روپے مالیت کی دوائیں تقسیم کی گئیں۔