عالمی برادری کشمیر یوںکے لیے عملی اقدامات کرے‘پروفیسر الطاف حسین

152

کراچی (پ ر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس نعمت کی قدر کرنا چاہیے او ر متحد ہوکر ملک و قوم کی ترقی اور سا لمیت کے لیے کام کرناچاہیے۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے جامعہ اردو کے شعبہ کیمیاکے تحت ہونیوالے جشن آزادی پاکستان،یکجہتی کشمیر اوریوم دفا ع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت پیارا وطن عزیز عطاکیا پاکستان کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے آئے ہم سب ملک کر اس کی خوشحالی کیلیے کام کریں۔اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پاکستان کو دشمنوں کی میلی نظر سے محفوظ رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور بچوں،نوجوانوں ،بزرگوں اور ماں بہنوں کی عزتوں کو پامال کیا جا رہا ہے۔کشمیروں کو حق خود ارادیت دلانے کیلیے عالمی برادی اپنامثبت اور عملی کردار ادا کرے۔پاکستان اس مشکل گھڑی میں کشمیری مسلمانوں بھائیوںکے ساتھ ہے۔رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنہوں نے مشکل حالات میں علم حاصل کیا آج انہی کا نام ملک کے نامور لوگوں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کشمیر میں تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے لیے پُر عزم ہیںاور پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود اورڈاکٹرعروج فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔