وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں یکطرفہ اقدامات سے خطے کوخطرات سےدوچارکرناچاہتاہے،مقبوضہ کشمیرکیلیے مشترکہ اجلاس اورمتفقہ قرارداد میں تمام جماعتوں کا رویہ مثالی تھا اور میں تمام ارکان پارلیمنٹ کا بے حد ممنون ہوں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اورکشمیریوں نے یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر مسترد کیا جب کہ مقبوضہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں کی سفارتی سیاسی،اخلاقی معاونت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 50سال بعد مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل اجلاس پر وزیرخارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سےمتعلق جماعت اسلامی کاموقف ہمیشہ دوٹوک اور واضح رہا ہے، مقبوضہ کشمیر سےمتعلق سیاسی اختلافات بھلا کر تمام لوگ ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہیں۔