ارشاد رانجھانی قتل کیس: عدالت عالیہ ملزمان کے وکلا پر برہم

122

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں پولیس اہلکار ریاض کی درخواست ضمانت پر 3ستمبر کو دلائل طلب کرلیے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا، لوگوں کوقریب نہیں آنے دیا گیا، ایمبولینس والے کوبھی نہیں اٹھانے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت
کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا۔ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس صلاح الدین پہنور کا ملزمان کے وکلا پراظہار برہمی کیا ، رانجھانی قتل کیس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کیا کہ رانجھانی نے جو کچھ بھی کیا لیکن اسے قتل کرنا ناجائز تھا، گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا ۔صلاح الدین پہنور نے مزید کہا کہ لوگوں کوقریب نہیں آنے دیا گیا، ایمبولینس والے کوبھی نہیں اٹھانے دیا گیا۔عدالت نے پولیس اہلکار ریاض کی درخواست ضمانت پر 3 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔
ارشاد رانجھانی قتل کیس